ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایردوآن جرمنی پر برہم

ایردوآن جرمنی پر برہم

Sun, 05 Mar 2017 11:53:52    S.O. News Service

انقرہ،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن روزنامے دی ویلٹ کے زیر حراست صحافی کو ’جاسوس‘ قرار دیا ہے۔ ترک صدرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈینیز یوچَیل جرمنی کے لیے جاسوسی کرتے ہیں اور وہ ان کے کالعدم کردستان ورکرزپارٹی (پی کے کے)کے ساتھ روابط بھی ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے ایردوآن کے ان الزامات کومستردکردیاہے۔تقریباً دو ہفتے قبل دی ویلٹ کے نامہ نگار ڈینیز یوچَیل کی استنبول میں گرفتاری کے بعد سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ترک صدر ایردوآن کا خیال ہے کہ یوچَیل اپنی گرفتاری سے قبل ایک ماہ تک جرمن سفارت خانے میں چھپے ہوئے تھے۔


Share: